Saya Mohabbat Novel Episode 4 by Urdu Novels Mag

Saya Mohabbat Novel Episode 4
Saya Mohabbat Novel Episode 4

Saya Mohabbat Novel Episode4

Read Saya Mohabbat Novel

You can read Saya Mohabbat Novel Episode 4 Episodic – Best Urdu Novels Series

قسط نمبر 4

You can read next episode on the main page of novel Saya Mohabbat.

Not only that, but you can read more novels from Episodic – Best Urdu Novels series only on UrduNovelsMag.

آسمان پر کالے سیاہ بادل کسی بھیانک سائے کی طرح منڈلا رہے تھے اور تیز آندھی پورے شہر کی کھڑکیوں کے شیشے بجا رہی تھی۔ رات کے دو بج چکے تھے، لیکن مال روڈ کے پچھلی طرف واقع ایک پرانے، لاوارث صنعتی گودام کے باہر فضا بالکل سنسان تھی۔ عائزہ عباسی اپنے سورس خفیہ مخبر کی دی ہوئی ایک اہم ٹپ پر، سارم لغاری کو بتائے بغیر، اکیلی یہاں پہنچ چکی تھی۔ مخبر نے دعویٰ کیا تھا کہ “دی شیڈو” کا اگلا مقتول اسی گودام کے اندر قید ہے۔

عائزہ نے اپنے سیاہ عبایا کی چادر کو تیز ہوا کے تھپیڑوں سے بچاتے ہوئے سر پر مضبوطی سے جکڑا اور چور دروازے سے گودام کے اندر قدم رکھا۔ اندر گھپ اندھیرا تھا اور صرف زنگ آلود لوہے کے پائپوں سے پانی ٹپکنے کی آوازیں آ رہی تھیں۔ اس نے اپنے فون کی ٹارچ آن کی اور آگے بڑھی، اس کا دل سینے میں ہتھوڑے کی طرح بج رہا تھا لیکن اس کا مغرور اور نڈر مزاج اسے پیچھے ہٹنے کی اجازت نہیں دے رہا تھا۔

اچانک گودام کا بڑا لوہے کا شٹر ایک زوردار دھماکے کے ساتھ بند ہو گیا اور عائزہ کے فون کی لائٹ جھٹکے سے بج گئی۔

پورے گودام میں اندھیرا چھا گیا، اور اسی اندھیرے میں سے پانچ نقاب پوش سائے لوہے کی راڈز اور چمکتے ہوئے خنجر ہاتھ میں لیے نمودار ہوئے۔

“عائزہ عباسی۔۔۔” ایک غنڈے کی سرد آواز گونجی۔ “دی شیڈو کا حکم ہے کہ تمہارا یہ تیز دماغ اج یہیں ہمیشہ کے لیے خاموش کر دیا جائے۔”

“پیچھے ہٹو! تمہاری جرات کیسے ہوئی!” عائزہ نے اپنے مخصوص روڈ Rude اور رعب دار لہجے میں چلانے کی کوشش کی، لیکن وہ غنڈے اس کی طرف بڑھنے لگے۔ ایک غنڈے نے بڑھ کر اس کا عبایا کھینچنے کی کوشش کی تو روہا عائزہ نے پوری طاقت سے اس کے منہ پر اپنے نوٹس کی بھاری فائل مار دی، لیکن وہ زیادہ تھے اور عائزہ اکیلی۔ اس کا پورا وجود خوف سے لرزنے لگا اور اس نے بند آنکھوں سے اپنے رب کو پکارا: “یا اللہ! میری حیا اور میری جان کی حفاظت فرما۔”

ٹھیک اسی لمحے، گودام کی پچھلی شیشے کی بڑی کھڑکی ایک ہولناک دھماکے کے ساتھ کرچی کرچی ہو گئی۔

بلیک ہنڈا سی بی آر ہیوی بائیک فضا میں اڑتی ہوئی اندر داخل ہوئی اور ایک سنسنی خیز ڈرفٹ کے ساتھ غنڈوں کے بالکل سامنے آ کر رکی۔ ٹائروں کے جلنے کی بو اور دھواں ہوا میں پھیل گیا۔

 سارم لغاری بائیک سے اترا۔ اس وقت اس کا روپ کسی انسان کا نہیں، بلکہ موت کے فرشتے جیسا تھا۔ اس کی گہری کالی آنکھیں جلال اور وحشیانہ جنون سے سرخ ہو رہی تھیں اور اس کے ماتھے پر غصے کی رگیں تنی ہوئی تھیں۔ وہ عائزہ کے بتائے بغیر نکلنے پر پہلے ہی الرٹ ہو چکا تھا اور اس کا جی پی ایس ٹریس کر کے یہاں پہنچا تھا۔ عائزہ پر نامحرموں کا یوں حملہ دیکھ کر اس کی مردانہ غیرت اور پوشیدہ دیوانگی اج اپنی تمام حدود پار کر چکی تھی۔

“تم سب کی موت اج  لغاری کے ہاتھوں لکھی ہے!” سارم کی دھیمی لیکن چٹان جیسی سخت اور گرجدار آواز گودام کی دیواروں سے ٹکرائی۔

سارم ایک بپھرے ہوئے شیر کی طرح ان پر ٹوٹ پڑا۔ ایک غنڈے نے لوہے کی راڈ اٹھائی، سارم نے ہوا میں ہی اس کا ہاتھ کلائی سے مروڑا، ہڈی کے ٹوٹنے کی تیز آواز گونجی اور اس نے وہ راڈ چھین کر اس کے سر پر دے ماری۔ دوسرے غنڈے نے خنجر کا وار کرنا چاہا، تو سارم نے اپنے دائیں ہاتھ کا ایک ایسا جاندار اور پاورفل پنچ اس کے منہ پر مارا کہ وہ سیدھا دیوار سے جا ٹکرایا اور اس کے منہ سے خون کا فوارہ چھوٹ گیا۔ وہ اکیلا ان پانچوں مسلح غنڈوں کو انتہائی وحشیانہ اور جان لیوا طریقے سے کاٹ رہا تھا، اس کا ہر ایکشن اتنا تیز اور جاندار تھا کہ غنڈے اس کے جنون کے سامنے بھیڑ بکریوں کی طرح لگ رہے تھے۔

اسی دوران ایک غنڈے نے زمین پر پڑی پسٹل اٹھا کر سیدھا عائزہ پر تان لی۔

“عائزہ!” سارم نے تڑپ کر پکارا۔ اس نے ایک سیکنڈ کا بھی فاصلہ ضائع نہیں کیا۔ وہ ایک چھلانگ لگا کر عائزہ کے بالکل سامنے آ گیا۔

ٹھاہ!

گولی چلنے کی خوفناک آواز گودام میں گونجی۔ گولی سارم کے دائیں بازو کو چیرتی ہوئی گزر گئی، لیکن اس نے اپنے چہرے پر درد کا ایک تاثر بھی نہیں آنے دیا۔ اس نے اپنے بائیں ہاتھ سے عائزہ کی کمر کو دبوچا اور اسے جھٹکے سے کھینچ کر اپنے چوڑے سینے کے گرم اور محفوظ حصار میں لے لیا، اسے اپنے وجود کے پیچھے مکمل طور پر چھپا لیا Shield۔ اس کا اپنا دل اتنی زور سے دھڑک رہا تھا جیسے ابھی باہر آ جائے گا۔

سارم نے اپنے زخمی ہاتھ سے پسٹل نکالی اور اس غنڈے کی ٹانگ پر فائر کر دیا، وہ تڑپتا ہوا زمین پر گرا۔ باقی بچے دو غنڈے سارم کا یہ خونخوار اور جنونی روپ دیکھ کر اپنے زخمی ساتھیوں کو گھسیٹتے ہوئے شٹر کھول کر وہاں سے فرار ہو گئے۔

پورے گودام میں اب صرف باہر ہونے والی طوفانی بارش اور سارم کی تیز سانسوں کی آواز تھی۔ سارم مڑا، اس کے بازو سے خون تیزی سے بہہ کر اس کے سفید کرتے کو سرخ کر رہا تھا، لیکن اس کی گہری کالی آنکھیں صرف عائزہ کے چہرے کا طواف کر رہی تھیں۔ اس نے انتہائی کانپتی آواز میں عائزہ کا چہرہ اپنے دونوں ہاتھوں کے پیالے میں لیا۔

“تم ٹھیک ہو؟ کہیں چوٹ تو نہیں آئی؟ بولو عائزہ!” اس کے لہجے میں جو تڑپ اور دیوانگی تھی، وہ عائزہ کے لیے بالکل نئی تھی۔

عائزہ عباسی، جو اب تک سارم کے وجود سے لگی بری طرح کانپ رہی تھی، نے جب سارم کی آنکھوں میں اپنے لیے یہ سچی دیوانگی، یہ خوف اور اس کا بہتا ہوا خون دیکھا، تو اس کے اندر کا پورا تکبر اور روڈ رویہ ایک ہی پل میں پگھل کر ہوا ہو گیا۔ اسے احساس ہو گیا کہ  لغاری کا یہ صدارتی رعب کوئی تکبر نہیں، بلکہ وہ اس کی جان کا سچا محافظ تھا۔ وہ اس کے سینے سے سر ٹکائے زار و قطار رو پڑی، اور ان کے مابین اس طوفانی رات نےمحبت کا پہلا بیج بو دیا تھا۔

Scroll to Top